سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں16 مارچ تک توسیع 

Mar 07, 2023 | 11:35:AM
احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین)لاہور کی  احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کر دی ہے۔ 

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد عثمان بزدار کی ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کردی ۔

سردار عثمان بزدار کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر نیب کے روبرو پیش ہوا اور تمام سوالوں کے جواب دئیے ہیں۔ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور ہر سوال کے جوابدہ ہیں۔ 

سابق وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے بتایا کہ نیب کے روبرو 3 گھنٹے سوالوں کے جواب دئیے، ان کے تمام اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس موجود ہیں۔ عثمان بزدارکا کہنا ہے، میرے اسپین امریکہ کہیں جائیدادیں نہیں ہیں، الحمدللہ میں پاکستانی ہوں، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔

الیکشن کے سوال پرعثمان بزدار نے جواب دیتے ہوئے بتایا، جو بھی کام ہو آئین اور قانون کے دائرہ میں ہونا چاہیے، اگر دوبارہ موقع ملا تو وزیر اعلٰی کا منصب سنبھالیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان تحریک کا کارکن ہوں، میرا لیڈر جہاں کھڑا کرے گا کھڑا ہو جاؤں گا۔

عثمان بزدار  کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو میرے 3 سال 7 ماہ میں ہوئے۔ پنجاب کی تاریخ مین اتنی گڈ گورننس دیکھائی شائد ہی دوبارہ ایسا موقعہ کسی کو مل سکے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ دیے جانے کے 3 دن بعد بھی شیڈول جاری نہ ہوسکا

سیالکوٹ میں جنرل قمر باجوہ پر ایف آئی آر درج کروانے کے سوال پرعثمان بزدار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے دور میں کسی کیخلاف انتقامی کاروائی نہیں ہوئی۔ میرا ضمیر مطمئن ہے میں نے کسی کیخلاف انتقامی کاروائی نہ کی ناں کوئی غیر قانونی کام کیا اور ناں کرنے دیا ہے۔

 یاد رہے کہ عثمان بزدار پر فاصل جج کا استفسار ابھی وارنٹ گرفتاری نہیں ہوئے ہیں، انکوائری ابھی جاری ہے۔