یوکرین نے روس کی بڑی پیشکش مسترد کردی 

Mar 07, 2022 | 17:19:PM
روس جنگ مسترد
کیپشن: روس اور یوکرین کے صدور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ دو ہفتوں سے جنگ جاری ہے ، یوکرین نے روس کی طرف سے شہریوں کے انخلا کیلئے محفوظ راہداریوں کی پیشکش کو مسترد کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق روس نے چند گھنٹے قبل یوکرین کے چار بڑے شہروں سے لوگوں کے انخلا کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور محفوظ راہداری کی تفصیلات جاری کی تھیں۔ جسے یوکرین کے نائب وزیراعظم نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قابل قبول آپشن نہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل روسی وزارت دفاع نے شہریوں کو انخلا کیلئے محفوظ راہداری دینے کا اعلان کیا تھا روس نے اعلان کیا ہے کہ ماریوپول اور سمی سے کوریڈور کھولے جا رہے ہیں۔روسی وزارت دفاع کے مطابق کیئف سے بیلاروس جانے والا کوریڈور کھولا جائے گا جبکہ خرکیف سے جانے والوں کو روس کی طرف جانے والا کوریڈور مہیا ہو گا۔وزارت کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ جو لوگ کیئف چھوڑنا چاہتے ہیں وہ بھی روس کی طرف جا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:روس میں جنگ مخالف مظاہرے ،پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی