جرمنی میں پاکستانی طلبا کی بڑھتی تعداد اچھے مستقبل کی نشانی ہے، جرمن سفیر

Jun 07, 2023 | 22:36:PM
جرمنی میں پاکستانی طلبا کی بڑھتی تعداد اچھے مستقبل کی نشانی ہے، جرمن سفیر
کیپشن: جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانس 24 نیوز سے گفتگو کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک)پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانس کا کہنا ہے کہ پاکستان سے یورپ تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے طلبانے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جرمنی میں بھی پاکستانی طلبا کی تعداد بڑھ رہی ہے جو پاکستان کے مستقبل کیلئے ایک اچھی نشانی ہے، جرمنی گرین انرجی میں پاکستان سے آئندہ بھرپور سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، پاکستان کو سستے داموں ہائبرڈ گاڑیاں دے رہے ہیں ۔
پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانس کی 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے یورپ تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے طلبانے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، یورپ میں تعلیم کے حصول کیلئے پاکستانی ہونہار طلبا کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جرمنی میں بھی پاکستانی طلبا کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، معروف کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی
 جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبا کی بڑھتی تعداد پاکستان کے مستقبل کیلئے ایک اچھی نشانی ہے، جرمنی گرین انرجی میں پاکستان سے آئندہ بھرپور سرمایہ کاری کا خواہاں ہے، پاکستان کو سستے داموں ہائبرڈ گاڑیاں دے رہے ہیں، پاکستان کی خوبصورتی کا دیوانہ ہوں، گلگت سے گوادر تک پاکستانی کی سیر کرچکا ہوں، قدرت نے پاکستان جیسے ملک دنیا میں کم ہی بنائے ہیں، پاکستان کے چپلی کباب میرا پسندیدہ کھانا ہے، پاکستان سیاحت کیلئے دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کی پارٹی کا نام سامنے آگیا