اے این ایف کی بلوچستان میں متعدد کارروائیاں، منشیات برآمد

Jun 07, 2023 | 09:33:AM
اے این ایف کی بلوچستان میں متعدد کارروائیاں، منشیات برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) انٹی نارکوٹکس فورس کی بلوچستان بھر میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق پشین میں واقع یارو ریلوے کراسنگ پر ٹرک سے 4 سو کلوگرام چرس برآمد کرکے کوئٹہ کے رہائشی تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان منشیات گلستان سے اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

مذکورہ کارروائی میں گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر کوئٹہ میں ہی میر احمد روڈ پر واقع ایک فلیٹ پر اے این ایف نے چھاپہ مار کر 40 کلوگرام چرس برآمد کرلی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ، ایئرپورٹ روڈ پر فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل جاں بحق

ایک اور کارروائی میں پاک افغان بارڈر چمن سے 2 کلو 2 سو 90 گرام مشکوک مواد برآمد کرکے چمن کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جو افغانستان جانے کی کوشش کررہا تھا۔

اسی طرح چمن، پنجگور اور نوکنڈی سے بالترتیب 68 لیٹر ہائیڈرو کلورک ایسڈ، 17 کلو چرس اور 60 کلو افیون برآمد کرلی گئی، برآمد شدہ منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کی غرض سے غیر آباد علاقے میں ذخیرہ کی گئی تھیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔