اساتذہ کے حوالے سےاہم خبر

Jun 07, 2022 | 18:51:PM
اساتذہ کے لئے اہم خبر
کیپشن: ایجوکیٹرز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایجوکیٹرز کے پروفیشنل ڈگری نہ کرنے کامعاملہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مقررہ ڈیڈ لائن تک بی ایڈ مکمل کرنے والے ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔

 پنجاب بھر سکولوں میں پڑھانے والے ہزاروں ایجوکیٹرز کے پروفیشنل ڈگری نہ کرنے کامعاملہ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مقررہ ڈیڈ لائن تک بی ایڈ مکمل کرنے والے والے ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔

مزکورہ ایجوکیٹرز کی بھرتیاں 2014 سے 2018 کے عرصہ میں کی گئی تھیں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز سے ایجوکیٹرز کی مستقلی کے تفصیلات مانگ لیں کہ 10 جون تک بی ایڈ مکمل کرنے والے ایجوکیٹرز کا مکمل ریکارڈ مہیا کیا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستانی دورے پر موجود جرمن وزیر خارجہ کورونا میں مبتلا
 واضح رہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق مقررہ کردہ ڈیڈ لائن تک بی ایڈ نہ کرنے والے اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ضمنی الیکشن ۔پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی جگہ کس کو ٹکٹ ملے گی؟ فیصلہ ہوگیا