ٹرین حادثات۔۔ کس سال کتنے ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان ریلوے نے حالیہ چار برسوں میں ہونیوالے ٹرین حادثات کی رپورٹ جاری کردی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار برسوں میں ٹرینوں کے455حادثات ہوئے جن میں270افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
2018 میں 131 ٹرینوں کے 131 حادثات ہوئے جن میں 39 افراد جاں بحق ہو گئے۔
2019 ءمیں ٹرینوں کے 134 حادثات ہوئے جن کے باعث 134 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
2020 ءمیں ہونیوالے 135 حادثات میں 134 مسافروں کو اپنی زندگی سے ہاتھ دھونا پڑے۔
2021ءمیں ڈہرکی میں ہونیوالے حادثے میں 53 افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ آج ڈہرکی کے قریب دو ٹرینوں میں حادثہ ہوا جس میں 53 مسافر جاں بحق جبکہ 80 کے قریب زخمی ہیں۔ ریلوے کے مطابق ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جارہی تھی اور سرسید ایکسپریس پنجاب سے کراچی جارہی تھی کہ ملت ایکسپریس کی بوگیاں ڈہرکی کے قریب پٹری سے اتر گئیں اور ڈاون ٹریک پر جا گریں۔ اس دوران آنے والی سرسید ایکسپریس ڈی ریل بوگیوں سے ٹکراگئی۔ حادثہ ڈہرکی اور ریتی لین سٹیشن کے قریب پیش آیا جس میں ملت ایکسپریس کی 8 اور سرسید ایکسپریس کے انجن سمیت 3 بوگیاں پٹری سےاترگئیں۔
مقامی حکام کا بتانا ہے کہ رات گئے حادثے کی وجہ سے اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور دشوار گزار راستوں کی وجہ سے ہیوی مشینری کے پہنچنے میں تاخیر ہوئی تاہم مقامی لوگ امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گھوٹکی عثمان عبداللہ نے کہا کہ حادثے میں 13 سے 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں اور 8 بوگیوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے، ابھی بھی کئی افراد بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں، ہیوی مشینری کے نہ پہنچنے کی وجہ سے ہاتھ کے کٹر سے کام لیتے ہوئے لاشوں کو نکالا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور میں کار سوار لڑکی کی شرٹ اتار کر سیر
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی تمام یونیورسٹیاں کھل گئیں