سانحہ 9 مئی ، اوورسیز پاکستانیوں نے فرانسیسی صدر کو خط لکھ دیا

Jul 07, 2023 | 11:15:AM
سانحہ 9 مئی ، اوورسیز پاکستانیوں نے فرانسیسی صدر کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )9 مئی کے دلخراش واقعات پر بیرون ملک مقیم پاکستانی سول کمیونٹی بھی سیخ پا، پاکستانی کمیونٹی نے فرانسیسی صدر کے نام خط لکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور فرانسیسی عوام نے مشترکہ طور پر9 مئی کے سانحات پر دلبرداشتہ ہو کے فرانسیسی صدر کے نام کھلا خط لکھ دیا،خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے حالیہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے ذمہ دار چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، گمراہ کن پروپیگنڈہ نے ملکی اداروں کو کھوکھلا کیا، پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں پھیلائی معاشی، سماجی اور سفارتی تباہی کا ملبہ موجودہ حکومت پر ڈالنے کی ناکام کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:بادلوں کی گھن گرج،موسلا دھار بارش کا امکان ،ایمرجنسی نافذ

9 مئی کو ایک سیاسی جماعت کے شر پسندوں نے ریاست کی اساس پر حملہ کیا،شر پسندوں کو احتساب اور قانونی کارروائی سے بچانے کے لیے پی ٹی آئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہی ہے۔