گھی کی قیمت میں بڑی کمی ،وزیرخزانہ نے اعلان کردیا 

Jul 07, 2022 | 17:30:PM
گھی کی قیمت میں کمی
کیپشن: گھی کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ نے ایک ہفتے میں تیل اور گھی کی قیمتوں بڑی کمی کی خوشخبری سنادی ۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک ہفتے میں تیل اور گھی کی قیمت 350 روپے ہوجائے گی۔ان کا کہناتھا کہ گھی، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ گھی بہت جلد 150روپے فی کلو کم ہو جائے گا۔ آٹا بھی مزید سستا ہوگا اور کھاد کی قیمت بھی کم ہوگی۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملہ جلد طے ہو جائے گا ،ہم معاشی طور پر استحکام کی طرف چلے گئے ہیں ان کا کہناتھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانا ہماری معاشی مجبوریاں تھیں لیکن اب عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اوگرا نے عوام کو عیدکا بڑا تحفہ دیدیا