آئی ایم ایف کی نئی شرائط  سامنے آ گئیں

Jul 07, 2022 | 13:08:PM
فائل فوٹو
کیپشن: آئی ایم ایف کی نئی شرائط  سامنے آ گئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )حکومت نے بجٹ میں غیر ملکی قرضوں میں 12 ارب 80 کروڑ ڈالرز اضافہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق نظر ثانی شدہ بجٹ میں غیر ملکی قرضوں کا تخمینہ 28 ارب 20 کروڑ ڈالرز کردیا گیا ۔10 جون کو پیش کیے گئے بجٹ میں غیر ملکی قرضوں کا تخمینہ 15 ارب 40 کروڑ ڈالرز لگایا گیا تھا ۔
وزارت خزانہ نے رواں سال آئی ایم ایف سے تین ارب ڈالرز کا قرضہ بجٹ میں شامل کرلیا۔سعودی عرب سے تین ارب ڈالرز کے قرض کو بھی بجٹ میں شامل کرلیا گیا 
چین سے 4 ارب ڈالرز کے قرض کو بھی بجٹ کا حصہ بنا لیا گیا پروگرام لونز کا حجم 3 ارب 90 کروڑ ڈالرز سے بڑھا کر 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کردیا گیا۔

یاد رہے کہ  قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و توانائی مصدق ملک نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی ، ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ان کے آرگنائزنگ اصول طے ہوگئے ہیں۔ تاہم کچھ معاملات ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں طے ہوجائیں گے۔ جس کے بعد آئی ایم ایف سے پیسوں کی ریلیز کا عمل شروع ہوگا۔