کشمور:مغویوں کی بازیابی کیلئے دھرنا،پولیس اور مؓظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب

Jan 07, 2024 | 23:27:PM
کیپشن: کشمور:مغویوں کی بازیابی کیلئے دھرنا،پولیس اور مؓظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر احمد)کشمور میں اغوا ہونے والے 9  ٹرک ڈرائیوروں اورکلینرز  کی بازیابی کے لیے   گزشتہ 15 گھنٹوں سے جاری دھرنا  پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد ختم ہو گیا۔

صوبہ سندھ  کے ضلع کشمور میں مغویوں کی بازیابی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کا دھرنا  مذاکرات کی کامیبای کے بعد ختم کر دیا گیا، اے ایس پی نعمان ظفر کی قیادت میں  پولیس کاوفد دھرنے والی جگہ پہنچا اور حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مظاہرین کی قیادت  سےان کے مطالبات کو سنا اور انہیں پورا کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے دھرنا ختم کرنے کی استدعا  کی،جس کے بعد مذاکرات کا دور پایہ تکمیل تک پہنچا اور دھرنا ختم کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اپیلٹ ٹریبونل نے جمشید دستی کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

  ذرائع کے مطابق پولیس اور مظاھرین کے درمیان  ہونے والے  کامیاب مذاکرات  کو   تین روز کی مہلت پر  ختم کیا گیا، اس موقع پر اے ایس پی نعمان ظفر  کا کہنا تھا کہ   پولیس کچے کے علاقے میں موجود ہے اور  مغویوں کی بازیابی کیلئے سرتوڑ کوشش کررہی ہے۔

دوسری جانب مظاہرین کا کہنا تھا کہ  3 روز میں اگر ہمارے مغوی بازیاب نہ ہوئے تو اسی جگہ پر دوبارہ سے  دھرنا دیا جائے گا  اور تب تک  جاری رہے گا جب تک مغویوں کی بازیابی کو عملی طور پر یقینی نہیں بنایا جائے گا۔