نیب نے زلفی بخاری کو ایک مرتبہ پھر بطور گواہ طلب کرلیا

Jan 07, 2023 | 14:42:PM
نیب نے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کو ایک مرتبہ پھر بطور گواہ طلب کرلیا۔ زلفی بخاری کو 9 جنوری کو دن 11 بجے نیب راولپنڈی کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) نیب نے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کو ایک مرتبہ پھر بطور گواہ طلب کرلیا۔ زلفی بخاری کو 9 جنوری کو دن 11 بجے نیب راولپنڈی کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کسی انتقامی ہتھکنڈے سے مرعوب نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں بے لاگ احتساب کا واحد چیمپئن عمران خان ہے، امپورٹڈ چوروں نے این آر او ٹو کے ذریعے اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے نیب کو تباہ کیا۔

 زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں ترامیم کے ذریعے قوم کے لوٹے گئے 12 سو ارب ہڑپ کرنے کی اجازت دی گئی، نواز شریف، شہباز شریف، زرداری، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز سمیت نیب کی گرفت سے نکلنے والے چوروں کی فہرست طویل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مستحق طلبہ و طالبات کیلئے جدید و معیاری اسلامی تعلیم کے بندوبست میں کردار ادا کرنے کو جرم بنایا جا رہا ہے، کٹھ پتلیوں کے ہر انتقامی حربے کا سامنا، انہیں عوام میں ننگا کرنے کا سلسلہ پوری شدت سے جاری رکھیں گے۔