محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی سنا دی

Jan 07, 2023 | 10:16:AM
ملک کے بیشتر علاقوں میں سخت سردی کی شدت برقرار ہے
کیپشن: محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں سخت سردی کی شدت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، وفاقی دارالحکومت میں پارا صفر ڈگری کو چھو گیا۔

ادھر کوئٹہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں آج سے سردی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔