ژالہ باری میں نماز مکمل کروانے پر مسلمان اور سکھ کی دوستی کے چرچے

Feb 07, 2024 | 09:43:AM
ژالہ باری میں نماز مکمل کروانے پر مسلمان اور سکھ کی دوستی کے چرچے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کے بعد  مسلمان اور سکھ کی دوستی کے چرچے جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جو ہر کسی کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلیتی ہیں کیونکہ اس میں کچھ انوکھا ہوتا ہے،ایسی ہی ایک ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی.

 بھائی چارے کا ایک خوبصورت لمحہ ویڈیو میں ہمیشہ کے لیے قید ہو گیا جب ایک سکھ بھائی ایک مسلمان بھائی کو اچانک ژالہ باری سے بچانے کے لیے چھتری لے کر باہر نکلا جب وہ نماز پڑھ رہا تھا,سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو بھارتی شہر موہالی کی ہے.

شروع میں بظاہر معمولی نظر آنے والی یہ ویڈیو اس وقت دلچسپ بن گئی جب اچانک آسمان سے چھوٹے چھوٹے اولے گرنے لگے،شروع شروع میں جیسے ہی اس شخص نے نماز پڑھنا شروع کی تو موسم معمول کے مطابق تھا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے چھوٹے چھوٹے اولے گرنے لگے۔

اسی وقت ایک سکھ گاڑی سے اترا اور ہاتھ میں چھتری لیے مسلمان کی طرف بڑھا، چھتری کھول کر مسلمان کے اوپر آ کھڑا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:مدھیہ پردیش کی فیکٹری میں دھماکا، 12افرد ہلاک،174زخمی

مسلمان نے نماز نہیں توڑی ، دوسری طرف وہ سکھ تھا جس نے انسانیت کی خاطر اپنے آپ کو بھگو دیا لیکن مسلمان کو کچھ نہیں ہونے دیا،سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کوبےحد پسند کیا جا رہا ہے جب کہ اس عمل کو خوب سراہا بھی جا رہا ہے۔