کم عمر،بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن،7509 مقدمات درج

Dec 07, 2023 | 12:12:PM
کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،  23روز میں اب تک 7 ہزار 509 مقدمات درج کرکے گاڑیاں تھانوں میں بند کردی گئی ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،  23روز میں اب تک 7 ہزار 509 مقدمات درج کرکے گاڑیاں تھانوں میں بند کردی گئی ہیں۔

بغیر لائسنس 17 روز میں 10 ہزار 760 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 02 ہزار 164 مقدمات درج جبکہ بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر 8 ہزار 596 مقدمات درج ہوئے۔

سی ٹی او مستنصر فیروز  کے مطابق بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوگے۔  کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی کے مستحق نہیں ہوگے۔

مزید پڑھیں: موسم سرما کی چھٹیاں، پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر پابندی 

سی ٹی او نے بتایا کہ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے۔ شہر میں 8خدمت مراکز 24/7 سہولیات فراہم کررہے ہیں۔