جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبے التوا کا شکار !
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبر پختونخوا حکومت ضلع جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبے صوبائی اراکین پارلیمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے بھینٹ چڑھ گئے۔فاٹا انضمام کے ذریعے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہونے کی بجائے التوا کا شکار ہوگئے۔
اے آئی پی کے تحت رواں سال جون میں 125 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ہوچکی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ اور اراکین صوبائی پارلیمنٹ کی چپقلیش کے باعث کسی بھی ترقیاتی منصوبے پر کام شروع نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق منصوبوں پر بروقت کام شروع نہ کیا گیا تو بجٹ لیپس ہونے کا خدشہ ہے، بجٹ لیپس ہونے کی صورت میں جنوبی وزیرستان کے عوام اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں سے محروم ہو جائیں گے۔