بابری مسجد کو شہید ہوئے 28 سال بیت گئے

Dec 07, 2020 | 18:44:PM
بابری مسجد کو شہید ہوئے 28 سال بیت گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بابری مسجد کی شہادت نام نہاد جمہوری بھارت کے منہ پر ایک سیاہ دھبہ ہے۔ آج کادن تاریخی بابری مسجدکی شہادت کے غم کی یاددلاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے 28سال مکمل ہونے پر ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کادن تاریخی بابری مسجدکی شہادت کے غم کی یاددلاتا ہے۔ یہ اقدام مسلمان مخالف،مذہبی آزادی اورعالمی اصولوں کی خلاف ورزی تھا۔
 ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہ صرف مسلمانوں بلکہ باشعوردنیاکے دماغوں میں آج بھی تازہ ہے اوربابری مسجد کی شہادت نام نہادجمہوری بھارت پر سیاہ دھبہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے ناقص فیصلے سے رام مندرکی تعمیر کی راہ ہموار ہوئی۔ بھارت منظم انداز میں مسلمانوں کی عبادگاہوں کو نشانہ بنا رہا ہے، مساجد پر ہندو دہشت گردوں کے حملے بدستور جاری ہیں۔ 
دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ مسلم مخالف اقدامات کے ذریعے بھارت میں مسلمانوں کوخوفزدہ کیا جارہا ہے جوبی جے پی کے مذموم اراد ہ دراصل انتہاپسندانہ نظریے کی بڑھتی لہرکے عکاس ہیں۔ بھارت میں کوروناپھیلانے میں بھی مسلمانوں کوہی قصوروارٹھہرایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بھارت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اوران کی عبادت گاہوں کاتحفظ کرے۔