بجلی صارفین پر144 ارب69 کروڑ کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

Aug 07, 2023 | 15:07:PM
بجلی صارفین پر144 ارب69 کروڑ کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)بجلی صارفین کیلئے ایک اور بری خبر ،بجلی صارفین پر144 ارب69 کروڑ کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں،اپریل تاجون 2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کر ادی گئی۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے اپریل تا جون 2022-23ء سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی ،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے کیپسٹی چارجز کی مد میں 122 ارب 41 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی گئی ہے،بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے نقصانات کی مد میں 7 ارب 35 کروڑ روپے وصول کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

دوسری جانب نیپرا اتھارٹی 23 اگست کو بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے کی گئی درخواستوں پر سماعت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گھریلو صارفین کو بڑا جھٹکا،فی یونٹ قیمت  کہاں تک جا پہنچی؟