’سپریم کورٹ کا فل بینچ مقرر نہ کرنا ملک و آئین کے ساتھ زیادتی ہے‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) معروف برطانوی قانون دان اور صدر پاکستان لائرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ الیکشن التوا کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فل بینچ مقرر نہ کرنا ملک و آئین کے ساتھ زیادتی ہے۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے 14 مئی کو انتخابات کرانے کے حکم پر معروف برطانوی قانون دان اور صدر پاکستان لائرز ایسوسی ایشن برسٹر امجد ملک نے فیصلے کے قانونی پہلوؤں پر مؤقف دیا ہے۔
مزید پؔڑھیں: پنجاب اسمبلی انتخابات ، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی خبروں پر مریم اورنگزیب کا بیان بھی آ گی
دو دن پہلے سپریم کورٹ آف پاکستان کے تیں رکنی بینچ نے 14مئی کو الیکشن کرانے کا حکم جاری کیا تھا جس پر پاکستان کی پارلیمنٹ نے اس فیصلے کے خلاف قرار داد منظور کر لی ہے۔
بیرسٹر امجد ملک کا چینل 44 سے خصوصی بات کرتے ھوئے کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ھے، اب سپریم کورٹ کے فل بینچ کو بیٹھ کر فیصلہ کر نا چاہئے، الیکشن التوا کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فل بینچ مقرر نہ کرنا ملک و آئین کے ساتھ زیادتی ہے۔