پنجاب اسمبلی کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دینگے۔چیف جسٹس

Apr 07, 2022 | 10:18:AM
 پنجاب اسمبلی کا معاملہ ہائیکورٹ لیکر جائیں۔چیف جسٹس
کیپشن: چیف جسٹس پاکستان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ ہم پنجاب کے مسائل میں نہیں پڑنا چاہتے پنجاب اسمبلی کا معاملہ ہائیکورٹ میں لیکر جائیں۔

 سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ رات کو نجی ہوٹل میں تمام ایم پی ایز نے حمزہ شہباز کو وزیراعلی بنا دیا، سابق گورنر آج حمزہ شہباز سے باغ جناح میں حلف لیں گے، حمزہ شہباز نے بیوروکریٹس کی میٹنگ بھی آج بلا لی ہے، آئین ان لوگوں کیلئے انتہائی معمولی سی بات ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کے روبرو کہا کہ ایک ڈکٹیٹر نے کہا تھا کہ آئین دس بارہ صفحوں کی کتاب ہے، اسے کسی بھی وقت پھاڑ سکتا ہوں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے انہیں تنبیہ کی کہ تقریر نہ کریں، ہم پنجاب کے مسائل میں نہیں پڑنا چاہتے۔ہم پنجاب کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی ایم پی اے کے بیٹے نےخود کو گولی مار لی

جسٹس مظہر عالم نے کہا کہ کل پنجاب اسمبلی کے دروازے سیل کر دیئے گئے تھے، کیا اسمبلی کو اس طرح سیل کیا جا سکتا ہے ؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قومی اسمبلی کے کیس سے توجہ نہیں ہٹانا چاہتے۔ انہوں نے اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو روسٹرم سے ہٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد۔ نوٹیفکیشن جاری