تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم، صبا پرویز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں مرطوب رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی متوقع ہے۔
شہر لاہور کا موسم موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں رم جھم متوقع ہے۔
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 156 ریکارڈ کی گئی ہے .سید مراتب علی روڈ130، مال روڈ پر آلودگی کی شرح 122ریکارڈ، یو ایس قونصلیٹ108، فیز 5 ڈی ایچ اے میں شرح 101ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف سے تاجروں کی ملاقات،کیا باتیں ہوئیں؟اندر کی کہانی باہر آگئی
شہر قائد کا موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ہلکی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا جنوب مغرب کی سمت سے چل رہی ہے۔ ہوا کی رفتار 14 کلو میٹر ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج 12 نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کے حوالے سے وزارت توانائی نے بڑا اعلان کر دیا
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، خطۂ پوٹھو ہار،شمال مشرقی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کی توقع ہے ۔