آرمی چیف سے تاجروں کی ملاقات،کیا باتیں ہوئیں؟اندر کی کہانی باہر آگئی

Sep 06, 2023 | 09:46:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جب سے آرمی چیف سید عاصم منیر نے لاہور اور کراچی کے تاجرون سے ملاقاتیں کی اور ان سے خیالات اور اپنے پلانز شئیر کیے ہیں تب سے یہ معاملہ شہہ سرخیوں کی زینت بنا ہوا ہے۔ان ملاقاتوں کے بعد ذرائع کے حوالے سے ملنے والی تفصیلات اور کچھ تاجروں کے میڈیا پر آکر ان میٹنگز کا جو احوال بیان کیا جا رہا ہے اس سے ایک بات تو طے کہ موجود آرمی چیف کی باڈی لینگوئج سابقین سے قدرے مختلف اور پر اعظم تھی پروگرام’10تک‘میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ دوسرا یہ کہ وہ حقیقتاً ملک کو موجود دلدل سے نکلنے کی خواہش رکھتے ہین جس کے لیے وہ کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں ۔اس کے علاوہ انہوں نے تاجروں کو عرب ممالک سے آنے والی تقریبا سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی بھی خوشخبری سنائی گئی جس کی تصدیق کل نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی ۔ان میٹنگز میں جہاں ڈھیروں مسحور کن باتین تھی وہاں کچھ ایسے موضوعات بھی تھے جن پر تشویش پائی جاتی ہے۔اس ملاقات میں شریک دو زائد ایسے تاجر ہیں جو گزشتہ روز میڈیا پر آئے اور ان ملاقاتوں کا احوال بتایا ۔ان میں سے ایک تاجر زبیر موتی والا ہے جو ایک جانی مانی شخصیت ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف کی نظر میں سوشل میڈیا کی وجہ سے بہت سہ عدم استحکام ہے۔جس کے لیے جلد ہی ایک ٹاسک فورس بنائی جائے گی جو کی بورڈ وزرائیر کے گرد گھیرا تنگ کرے گی-اس کے علاوہ مزید کیا ہوا ؟ دیکھیے اس ویڈیو میں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: