خوبصور ت منچھر جھیل خوف کی علامت بن گئی

Sep 06, 2022 | 22:25:PM
منچھر جھیل ، خوف علامت
کیپشن: منچھر جھیل کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خوبصورت منچھرجھیل خوف کی علامت بن گئی۔آبی دباؤسے زیروپوائنٹ پر بندٹوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق منچھر جھیل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ، مزید دو کٹ لگانے کے بعد سیلابی پانی نے تباہی پھیلا دی ، سیہون کی 7 یونین کونسلیں لپیٹ میں آگئیں ، 150 دیہات زیر آب آگئے ،بوبک شہر مکمل طور پر پانی کی زد میں آگیا ، سیہون ائیرپورٹ، وزیر اعلیٰ سندھ کا آبائی گاو¿ں بھی پانی کی زد میں آگیا۔ پانی انڈس ہائی وے سے ٹکرانے لگا ، زیرو پوائنٹ پر سیم نالے میں50فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس کی وجہ سے دوپولیس اہلکاروں سمیت تین افراد بہہ گئے ،سیہون شہرکیلئے خطرہ برقرار ہے ۔
محکمہ انہار کا کہنا ہے مزدوروں نے جان جوکھوں میں ڈال کر منچھر جھیل میں کٹ لگانے میں مدد کی ، دریائے سندھ میں لاڑکانہ سیہون بند پر پانی کی سطح بدستور بلند ہے، پانی کی کمی کے بعد کٹ لگا کر منچھر جھیل کے پانی کو راستہ دیا جائے گا، فی الحال سیہون اور سعید آباد کے لیے خطرہ برقرار ہے۔منچھر جھیل سے آنے والے پانی کی وجہ سے سندھ کے مختلف علاقوں سے زمینی راستے کٹ چکے ہیں، امدادی سرگرمیاں جاری ہونے کے باوجود کئی مقامات پر متاثرین مدد کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سیلاب کا پانی سیہون ائیرپورٹ میں داخل