دوران پر واز پاکستانی کا سونا چوری

Sep 06, 2022 | 12:57:PM
دوران پر واز پاکستانی کا سونا چوری
کیپشن: پاکستانی مسافر
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) دبئی سے کراچی جانے والی پرواز میں پاکستانی مسا فر  کا 20 ملین تک کی مالیت کا سونا چوری ہو گیا ۔ 

رپورٹ کے مطابق  پاکستانی مسافر  نے  بین الاقوامی پرواز کے دوران 1542 گرام سونا کھو دیا ، مسافر کے مطابق اس نے سونا اپنے بیگ میں رکھا ہو ا تھا  ۔سنار نے بتایا کہ دوران پرواز طیارے کے کیبن میں رکھے بیگ سے ڈیڑھ کلو سونا غائب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں فیصل مسجد کے احاطے میں لڑکی کا ڈانس, امام مسجد نے بڑا قدم اٹھا لیا

انہوں نے مزید کہا کہ  کیبن کریو کو دوران پرواز سونا غائب ہونے کی اطلاع دی , متاثرہ نے بتایا کہ لینڈنگ کے بعد ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے گمشدہ سونے کی تلاش میں مسافروں کی 100 فیصد اسکیننگ کی مگر دوران پرواز چوری ہونے والا سونا برآمد نہیں ہو سکا۔ مسافر کے مطابق اس نے سونا پاکستان لانے کے بارے میں کسٹم حکام کو  اطلاع بھی دی تھی۔ڈیوٹی پر موجود کسٹمز حکام نے اخبار کو بتایا کہ مسافر کی رپورٹ کی بنیاد پر طیارے کی تفصیلی تلاشی  بھی لی گئی مگر سونا نہیں ملا ۔ کسٹم حکام نے اشارہ دیا کہ چوری دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانگی کے وقت ہوئی ہو گی تاہم متاثرہ مسافر نے موقف اختیار کیا کہ پرواز کے دوران سونے کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی اور یہ انفلائٹ چوری کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق مسافر قانونی طور پر برآمد کیے گئے زیورات کی آدھی قیمت سونے کی صورت میں قانونی طور پر واپس لا رہا تھا ، یہ سونا کراچی کے نورتن جیولرز کی ملکیت تھا۔