ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

Sep 06, 2022 | 09:32:AM
ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شہداء اور بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

آج کے دن 1965ء میں پاک فوج کے بہادر جوانوں نے مکار دشمن کی تمام تر چالوں کو ناکام بنایا تھا اور بزدل دشمنوں کو ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے پر سبق سکھایا۔

شجاعت، ایثار اور بہادری کی لازوال داستان رقم کرنے والوں کو قوم آج سلام پیش کرتی ہے، قوم آج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے لہو کا آخری قطرہ بہانے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرے گی۔

اس حوالے سے کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جہاں پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھالی۔ علامہ اقبال کے مزار پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا اور ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل سید آصف حسین نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

یاد رہے کہ جنگ ستمبر کے غازیوں اور شہیدوں نے جرأت و بہادری کی وہ لازوال داستانیں رقم کیں جو رہتی دنیا تک یاد رہیں گی، جنگ میں بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی تھی۔