اسرائیل اور فلسطینی خواتین کی امن کیلئے مشترکہ ریلی

Oct 06, 2023 | 09:02:AM
اسرائیل اور فلسطینی خواتین کی امن کیلئے مشترکہ ریلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیلی اور فلسطینی خواتین نے امن کیلئے مشترکہ ریلی نکالی۔ خواتین سفید لباس میں ملبوس تھیں اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ” ہم امن چاہتے ہیں“۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینکڑوں فلسطینی اور اسرائیلی خواتین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں القدس اور بحیرہ مردار میں ریلی نکالی اور اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، مظاہرین نے ہم امن چاہتے ہیں کے نعرے لگائے،  بہت سے لوگوں سفید لباس میں ملبوس اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ہمارے بچوں کو مارنا بند کرو۔

یہ بھی پڑھیں: باپ برائے فروخت کا اشتہار! سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

ایک فلسطینی نے کہا ہم چاہتے ہیں ہمارے بچے مرنے کے بجائے زندہ ہوں، ایک اور فلسطینی کارکن اور الائنس فار مڈل ایسٹ پیس این جی او کے ڈائریکٹر ہدا ابو عرقوب نے بتایا کہ شرکا نے ابتدا میں القدس میں ریلی نکالی، یہ پہلا موقع ہے جب ہم اسرائیلی اور فلسطینی خواتین کے درمیان برابری کی سطح پر حقیقی شراکت داری کر رہے ہیں، مظاہرین بعد میں مغربی کنارے میں بحیرہ مردار کی طرف چلے گئے جہاں ان کے ساتھ مزید مظاہرین بھی شامل تھے۔

الائنس فار مڈل ایسٹ پیس خواتین کی زیر قیادت دو انجمنوں ویمن ویج پیس اور ویمن آف دی سن کی نمائندگی کرتا ہے۔ ان دونوں انجمنوں نے ریلی کا اہتمام کیا تھا۔ بیت لحم سے تعلق رکھنے والی فلسطینی یاسمین سعود نے القدس میں ہونے والے مظاہرے میں کہا کہ میں یہاں آ کر اور یہ محسوس کر کے بہت خوش ہوں کہ ہم فلسطینی خواتین تنہا نہیں ہیں اور بہت سی خواتین ہیں جو قتل کا خاتمہ چاہتی ہیں۔

ویمن ویج پیس کے کوآرڈینیٹر پاسکل چن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تنازعہ کو بات چیت کے ذریعے ختم کیا جائے، مظاہرے کا مقصد دونوں طرف کی قیادتوں کو ماں کی طرف سے ایک مشترکہ کال جاری کرنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سال اب تک اسرائیل اور فلسطین تنازع میں کم از کم 243 فلسطینی اور 32 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔