دنیا کی 10 با اثر ترین شخصیات میں سعودی سائنس دان خاتون بھی شامل

Oct 06, 2021 | 22:27:PM
عرب کی سب سے زیادہ بااثر خاتون
کیپشن: ڈاکٹر خلود المانع ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب کی سائنس دان خاتون ی مصنوعی ذہانت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سائن سشس کے شعبے میں دنیا کی 10 با اثر ترین شخصیات میں شامل ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی عرب کی سائنس دان خاتون نے دنیا کی بااثرترین خواتین میں چوتھا نمبر حاصل کر لیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خلود نے اس حوالے سے انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس فہرست میں دنیا بھر سے 4 ہزار با اثر افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ڈاکٹر خلود کے مطابق یہ درجہ بندی سب سے زیادہ گردش میں آنے والے تحقیقی مضامین کی بنیاد پر عمل میں آئی ہے۔

سعودی سائنس دان خاتون نے زور دیا کہ وہ ٹویٹر کے پلیٹ فارم کے ذریعے اچھا مواد پیش کرنے کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ٹیکنالوجی اور اپنے خصوصی شعبے سے متعلق تازہ ترین خبروں ، تحقیقی مطالعوں ، پیش رفت اور ایجادات سے با خبر رہتی ہیں۔ ساتھ ہی ان میں اہم اور نمایاں ترین چیزوں کو دیگر لوگوں تک بھی پہنچاتی ہیں۔ڈاکٹر خلود نے واضح کیا کہ وہ خواتین کی طرف سے سعودی عرب کی نمائندگی پر مسرور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی سطح پر با اثر افراد کی تعداد محدود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا مرکزی بنک سٹیٹ بنک آف پاکستان کا مقروض نکلا