مسلم حکمران فلسطینیوں کی مدد نہیں کریں گے تو امت احتساب کرے گی، سراج الحق

Nov 06, 2023 | 22:03:PM
مسلم حکمران فلسطینیوں کی مدد نہیں کریں گے تو امت احتساب کرے گی، سراج الحق
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ نازک ترین صورتحال میں اسلامی دنیا کے حکمران متحد ہوکر مظلوم فلسطینیوں کی مدد نہیں کریں گے تو امت اور تاریخ ان کا احتساب کرے گی۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومتوں کی خاموشی مسلمان عوام کے غیض وغضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے، او آئی سی ممالک کا سربراہی اجلاس بلایا جائے، بیانات اور قررادادوں کی بجائے غزہ کو بچانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔

تہران میں ایرانی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران  گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ دورے کا مقصد غزہ میں وقوع پذیر انسانی المیہ کو روکنے کیلئے تینوں ممالک کے حکام کو اہل فلسطین کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کیلئے عملی اقدامات پر آمادہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی وزیر دفاع کا ایٹم بم گرانے کا بیان مسلم ممالک کو واشگاف دھمکی ہے،فردوس عاشق 

سراج الحق نے کہا ایرانی حکومت سے مسلمان عوام زیادہ توقعات رکھتے ہیں، امام خمینی اور سید مودودی نے اسلامی نظام کے قیام اور امت کو فرقہ واریت سے نجات دلانے کیلئے جدوجہد کی۔ فلسطین کی آزادی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے پاکستان میں فلسطین مسئلہ کو اجاگر کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے، رائے عامہ ہموار کرنے اور حکمرانوں کو جگانے کیلئے جماعت اسلامی نے کراچی اور اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ منعقد کیے ہیں، لاہور میں 19 نومبر کو ملین مارچ ہوگا۔