بی ایس آنرز ڈگریوں کیلئے این اوسی جاری کرنے کی پالیسی تبدیل

Nov 06, 2021 | 15:47:PM
بی ایس آنرز کی ڈگریاں جاری کرنے کی پالیسی تبدیل
کیپشن: بی ایس آنرز کی ڈگریاں فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) بی ایس آنرز ڈگریوں کیلئے این او سی جاری کرنے کی پالیسی تبدیل، این او سی جاری کرنے کا اختیار ڈی پی آئی کالجز پنجاب کو سونپ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بی ایس آنرز کی ڈگریوں کیلئے این اوسی جاری کرنے کی نئی پالیسی جاری کردہ گئی ہے۔ جس میں اختیار ڈی پی آئی کالجز پنجاب کو سونپ دیا گیا ہے۔ ڈی پی آئی کالجز سرکاری وپرائیویٹ کالجزکو بی ایس آنرز ڈگریوں کیلئے اجازت دے گا۔

ڈی پی آئی کالجز سےبغیر اجازت بی ایس آنرز ڈگری میں داخلے نہیں ہوں گے۔

یاد رہے 2018ءمیں این او سی دینے کا اختیار محکمہ ہائر ایجوکیشن کو سپرد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہربھجن سنگھ پاکستانی شائقین پر برہم۔۔بڑی بات کہہ دی