علی ظفر کا صبا قمر اور ماہرہ خان سے متعلق دلچسپ تبصرہ ،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف گلوکار علی ظفر کا صبا قمر اور ماہرہ خان سے متعلق کیا گیا دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مقبول گلوکار علی ظفر ان دنوں کینیڈا میں چھٹیاں گزار رہے ہیں جہاں وہ مختلف شہروں میں کنسرٹس میں مصروف ہیں۔
"جھوم" گلوکار کی ایک حالیہ ویڈیو آن لائن منظر عام پر آئی جس میں وہ کینیڈا کے شہر وینکوور میں موجود تھے اور کینیڈا میں مقیم صحافی کے ساتھ سوال جواب کا سیشن کر رہے تھے۔
جمعہ کے روز علی ظفر نے میڈیا شخصیت فریدون شہریار کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو ری ٹویٹ کیا، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ" آپ سے کہا تھا کہ مشکل سوال نا کریں،ایک حیرت انگیز شام کیلئے آپ کا شکریہ۔"
ویڈیو میں صحافی نےعلی ظفر سے لالی ووڈ کی ٹاپ اداکارہ ماہرہ خان اور صبا قمر کے بارے میں پوچھا۔
جس کے جواب میں انہوں نے دونوں اداکاراؤں کی اداکاری کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ "دونوں بہترین اداکارہ ہیں"۔
Told you not to ask difficult questions :)
— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 3, 2023
Thank you #Vancouver for an amazing evening. https://t.co/rl4qkzM3IH
انہوں نے مزید کہا کہ "صبا قمر میں یہ طاقت، شدت اور گہرائی ہےاور دوسری طرف ماہرہ ہماری قوم کی سپر اسٹار ہیں، ان دونوں کی اپنی جگہ ہے"۔