سعودی عرب نے رمضان المبارک کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنا دی

Mar 06, 2023 | 22:36:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )سعودی عرب نے رمضان المبارک کے حوالے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑی خوشخبری سنائی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت اسلامی امور کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران دنیا کے 22 ممالک میں 76 زبانوں پر مشتمل قرآن مجید کے 10لاکھ نسخے تقسیم کیے جائیں گے۔ 

ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں لاکھوں افراد تک قرآن کریم اور اس کا پیغام پہنچانے کے لیے کوشاں ہے ، رمضان المبارک کے دوران دنیا کے 22 ممالک میں 76 مختلف زبانوں میں تراجم کیے گئے قرآن مجید کے 10لاکھ نسخے تقسیم کیے جائیں گے جس کی منظوری خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دے دی گئی ہے ، مدینہ منورہ کے کنگ فہد کمپلکس کے شائع کردہ قرآن مجید کے نسخے مختلف ممالک کے سفارت خانوں کی مدد سے تقسیم کیے جائیں گے۔