شیخ رشید ہاتھ پھیلائے رہ گئے۔۔عمران آگے بڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی اسمبلی سے اعتماد کےووٹ کی منظوری کے بعد عمران خان اپنی نشست سے اٹھے اور آگے بڑھے تو شیخ رشید نے ہاتھ ملانے کے لیے آگے بڑھایا لیکن وزیراعظم نظرانداز کرکے آگے بڑھ گئے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ ملنے کا اعلان کیا تو وزیراعظم اپنی نشست چھوڑ کر آگے بڑھے، متحدہ قومی موومنٹ کے خالد مقبول صدیقی سے ہاتھ ملایا، ان سے آگے گلے میں لال رومال ڈالے شیخ رشید کھڑے تھے جنہوں نے سینے پر ہاتھ رکھنے کے بعد اپنا ہاتھ وزیراعظم کی طرف بڑھایا لیکن وزیراعظم ان سے ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور مختلف ٹی وی چینلز کی ویڈیو اور تصاویر کا طوفان آگیا۔اور سو شل میڈیا پر طرح طرح کے کمنٹس کئے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہاتھا کہ شیح رشید کی کیا حیثیت ہے، میں تو اسے اپنا چپڑاسی بھی نہ رکھوں۔تا ہم یہ ماضی کی بات ہے اور سیاست میں کچھ یھی ہو سکتا ہے۔آج شیخ رشید عمران خان کی کابینہ کے اہم وزیر ہیں اور وفاقی وزارت داخلہ سنبھال رہے ہیں۔