بلاول بھٹو زرداری اورعراق کی پارلیمنٹ کے سپیکرکے درمیان ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اورعراق کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد ریکان الحلبوسی کے درمیان ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات اور دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان پارلیمانی شعبے میں تعاون دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں مذید اضافے کا باعث ہو گا۔ پاکستان اور عراق کے درمیان اعلی سطح پارلیمانی روابط ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے کیلئے اہم ہیں۔