بجلی گھروں کو عدم ادائیگیوں کی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ ہے، عمر ایوب

Jun 06, 2022 | 22:36:PM
مسلم لیگ ن، رہنما شاہد خاقان عباسی، پریس کانفرنس، تحریک انصاف کا ردعمل
کیپشن: عمر ایوب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی پریس کانفرنس پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل بھی آگیا۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کاکہناہے کہ ہم نے جو ایل این جی کے معاہدے کئے وہ ن لیگ کی حکومت سے 31 فیصد سستے تھے ،ان معاہدوں سے پاکستان کو اگلے 10 سالوں میں 3 ارب ڈالر کی بچت ہوگی، یہ نکمی اور نااہل حکومت صرف مفروضوں پر چلتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت بجلی گھروں کو پیسے ریلیز نہیں کر رہی اس لئے لوڈشیڈنگ ہے،اس حکومت کی شاہ خرچیاں زیادہ اور حکمت عملی کم ہے، بجلی کے مہنگے منصوبے لگا کر ملک کا نقصان کیا گیا،ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں بجلی کا 8800 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے،تحریک انصاف کی حکومت میں شارٹ فال تھا اور نہ ہی کوئی لوڈشیڈنگ تھی ۔
عمر ایوب نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کو اپنے گریبانوں میں جھانگ کر دیکھنا ہوگا،یہ مکمل فیل ہو چکے ہیں ،ان کا کہناتھا کہ ملک میں نئے انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے شادی کے لیے شریک حیات چن لی، لڑکی کون؟ تصاویر وائرل