دعا زہرہ کی بازیابی کے بعد ان کی ساس کا ردعمل بھی آگیا

Jun 06, 2022 | 14:58:PM
دعا زہرہ کی بازیابی کے بعد ان کی ساس کا ردعمل بھی آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) گھر چھوڑ کر کراچی سے لاہور آنے والی دعا زہرہ کو پولیس نے پنجاب کے شہر چشتیاں سے بازیاب کرالیا ہے جس کے بعد دعا کی ساس کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  دعا زہرہ کی ساس اور ظہیر کی والدہ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ ہم لوگ ڈرے ہوئے تھے اس لئے  یہاں پناہ لی تھی ، دعا میری بیٹی ہے ، وہ خود آئی ہے ، اسے اغواء نہیں کیا ، اسے واپس بھیجنے کی کوشش کی تو اس نے خود انکار کر دیا،مجبوراً ہم نے ہائیکوٹ میں نکاح کرادیا۔دعا کی والدہ نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل بھی کی ۔

خیال رہے کہ کراچی کی دعا زہرہ اچانک گھر سے لا پتہ ہو گئی تھی جس کے بعد علم ہوا کہ اس نے لاہور پہنچ کر ظہیر سے شادی کر لی ہے ،  پولیس نے گزشتہ روز  دعا اور اس کے شوہر کو ایک وکیل کے گھر سے بازیاب کیا تھا۔کراچی پولیس کی ٹیم دعا زہرہ اور ظہیر کو کراچی لے گئی تھی جبکہ پنجاب پولیس نے  پناہ دینے والے شخص کو حراست میں لے لیا تھا۔ آج دعا کو کراچی کی ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا جہاں دعا نے  بیان دیا کہ وہ ظہیر کے ساتھ رہنا چاہتی  ہیں ، دعا زہرہ نے والدین سے ملنے سے بھی انکار کر دیا۔