پاکستان جاپان سے تعلقات کو ایک بار پھر وسعت دینے کیلئے پرعزم ہے :شہباز شریف

Jun 06, 2022 | 14:53:PM
 پاکستان جاپان سے تعلقات کو ایک بار پھر وسعت دینے کیلئے پرعزم ہے :شہباز شریف
کیپشن: شہباز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان کے قریبی دوستوں میں سے ایک ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے پرعزم ہیں ، جاپان پاکستان میں اہم منصوبوں میں معاونت کر رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جاپانی سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 90 کی دہائی تک پاکستان میں بہت سی جاپانی کمپنیز کام کررہی تھیں ۔ پاکستان جاپان سے تعلقات کو ایک بار پھر وسعت دینے کیلئے پرعزم ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاپان پاکستان کیلئے بڑے ڈونر ممالک میں شمار ہوتا ہے ۔ جاپان کی جانب سے پاکستان کو گزشتہ 7 دہائیوں میں 13 بلین ڈالرز کی خطیر رقم دی گئی، جاپانی قوم نے انتھک محنت اور لگن سے ترقی کی منازل حاصل کیں ۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2016 میں سوزوکی کمپنی کے ساتھ مثبت مذاکرات ہوئے ، جاپان کی پاکستان میں گاڑیوں کی صنعت نے ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کیا ،جاپان نے جس طرح پہلی جنگ کے بعد ترقی کی وہ قابل تعریف ہے ۔ جاپان نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر پاکستان کی مدد کی ۔