آج کن علاقوں میں بادل جم کر برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی 

Jul 06, 2023 | 10:47:AM
کشمیر، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار ، پنجاب، مشرقی/ شما ل مشرقی بلوچستان اورمشرقی و بالائی سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔اس دوران پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع۔ دوسری جانب ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی حمزہ، عادیہ ناز) کشمیر، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار ، پنجاب، مشرقی/ شما ل مشرقی بلوچستان اورمشرقی و بالائی سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔اس دوران پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع۔ دوسری جانب ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

گذشتہ روز شہر لاہور میں ہونے والی بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی محسوس کی گئی ہے۔ شہر میں 26 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا نے گرمی کی شدت کو کم کر دیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہے۔ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

شہر قائد میں گرمی کا راج برقرار ہے۔ کراچی کا موسم مطلع جزوی طور پر اَبر آلود رہنے جبکہ رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ مرطوبیت زائد ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہوگی۔ مرطوبیت زائد ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہوگی۔ 

ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے۔ جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 8 سے 10 ناٹیکل مائل ہے۔

دوسری جانب حیدرآباد میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود شہر کے برساتی نالوں کی صفائی نہ ہوسکی۔ نالے بند ہونے سے برسات کے دوران ملحقہ علاقے زیر آب آنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ نالوں پر گندگی کے سبب پانی کا بہاو مکمل رک گیا۔ 

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے24 گھنٹوں میں مری،راولپنڈی،سرگودھا میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔گلیات جہلم،اٹک اورچکوال میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:   اسمبلی کو دھماکے سے اڑانے کا پلان؟اسمبلی ہال سیل کیوں کیا گیا؟ تہلکہ خیز انکشافات

میانوالی، فیصل آباد، جھنگ سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش برسے گی، موسلا دھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ اٹک، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، کوہاٹ، پشاور اور ڈی آئی خان کے نشیبی علاقوں میں بھی اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ ژوب، زیارت، موسیٰ خیل ، بارکھان، لورالائی میں آندھی اور بارش کی توقع ہے۔