آصف علی زرداری کیخلاف نیا کیس،ایک ماہ کی مہلت مانگ لی

Jul 06, 2021 | 13:17:PM
آصف علی زرداری کیخلاف نیا کیس،ایک ماہ کی مہلت مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)گزشتہ روز احتساب بیورو کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کو امریکا میں اپارٹمنٹ کے حوالے سے انکوائرئی کا نوٹس بھیجا گیا تھا جس کے ساتھ سوالنامہ بھی تھا اور سابق صدر کو اسکا جواب دینے کا کہا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زداری نے نیویارک اپارٹمنٹ کی مبینہ تحقیقات کے لئے قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے بھیجے جانے والے سوالنامہ کا تحریری جواب جمع کرادیا سابق صدر کی جانب سے اپارٹمنٹ کی معلومات کے لئے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا گیا ۔آصف زرداری کے جواب کی کاپی ہائی کورٹ میں ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کے ساتھ بھی منسلک کردی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہےکہ  نیب کے نوٹس کا  جواب دینے کیلئے نیب سے وقت دینے کی استدعا کی ہے تا کہ معلومات اکٹھی کر سکوں، میں مختلف بیماروں میں مبتلا ہوں اور اپنے ڈاکٹروں سے علاج کروا رہا ہوں،  کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے۔اپارٹمنٹ کی معلومات اکھٹی کرنے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیاجائے۔

 دوسری جانب آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے،سابق صدر نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے درخواست دائر کی ہے، جس میں انہوں نے چیئرمین نیب، ڈی جی نیب راولپنڈی اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا ہے۔ آصف زرداری کی درخواست کے ساتھ ضیاء الدین ہسپتال کی پرانی میڈیکل رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      عید سے قبل تنخواہ ملے گی یا نہیں؟ بڑا فیصلہ ہوگیا