زخمی فلسطینی بچوں کا آٹھواں گروپ متحدہ عرب امارات پہنچ گیا

Jan 06, 2024 | 17:27:PM
زخمی فلسطینی بچوں کا آٹھواں گروپ متحدہ عرب امارات پہنچ گیا
کیپشن: فوٹو عرب میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) غزہ سے فلسطینی زخمی بچوں کا آٹھواں گروپ جمعے کو امارات پہنچ گیا۔ ان میں کینسر کے مریض بچے شامل ہیں۔
امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق  آٹھویں گروپ میں 28 فلسطینی بچے العریشن ایئر پورٹ سے ابوظبی بہنچے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ ان کے ہمراہ ان کے 35 رشتے دار بھی ہیں۔

صدر شیخ محمد بن زاید کی جانب سے اس اقدام کے تحت ایک ہزار فلسطینی بچوں جبکہ ایک ہزار کینسر کے مریضوں کا امارات کے ہسپتالوں میں علاج کیا جائے گا۔

زخمی اور کینسر کے مریض بچوں کے رشتے داروں نے وام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امارات نے فلسطینی عوام کی ضروریات انسانی بنیادوں پر پوری کرنے کیلئے منفرد مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے امارات کے ہسپتالوں میں کینسر کے مریضوں اور زخمیوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ امارات کی قیادت کی ہدایت پر 5 نومبر کو بحران کے آغاز پرغزہ کے متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ امارات نے 20 ملین ڈالر کا امدادی پیکج مختص کیا ہے۔
غزہ میں 150 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال بھی کام کررہا ہے۔