لیونل میسی کی ’پیدائش میں 700 فیصد اضافہ‘

Jan 06, 2023 | 11:40:AM
لیونل میسی کی ’پیدائش میں 700 فیصد اضافہ‘
کیپشن: قبل ازیں 2014ء میں روزاریو شہر کے حکام نے مبینہ طور پر والدین کو بچوں کا نام 'میسی' رکھنے پر پابندی عائد کر دی تھی
سورس: عرب نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کو تاریخ میں تیسری بار فیفا ورلڈ کپ چیمپئن بننے میں مدد کرنے والے کپتان لیونل میسی اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہیں۔
ارجنٹائن میں ان دنوں ہر کوئی لیونل میسی بننا چاہتا ہے اور اپنے اس معروف ہیرو کے نام سے پکارا جانا چاہتا ہے اور پیدا ہونے والے اکثر بچوں کا نام میسی سے منسوب کیا جارہا ہے۔
قطرمیں ہونے والے فیفا ورلڈ کے فائنل میں گزشتہ ماہ ارجنٹائن نے فرانس کو شکست دے کر فتح کی ٹرافی اپنے نام کرلی تھی۔
ارجنٹائن کے صوبے سنٹافی میں سول رجسٹری کے دفتر نے گزشتہ ہفتے  پیدا ہونے والے بچوں میں لیونل یا لیونیلا کے نام میں 700 فیصد اضافے کا انکشاف کیا ہے۔
رجسٹریشن آفس کے اعداد وشمار کے مطابق ستمبر 2022ء تک اس صوبے میں نئے پیدا ہونے والے بچے لیونل یا لیونیلا کے ناموں کیلئے تقریباً 6 بچے ماہانہ رجسٹر ہوتے تھے۔
نومبر میں فٹبال ورلڈ کپ کے آغازسے پہلے ہی ارجنٹائن میں قومی ٹیم کے کپتان کے اعزاز میں اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں اس نام کے یہ اعداد و شمار بڑھنے لگے اس نام کی رجسٹریشن 32 تک پہنچ گئی۔
ورلڈ کپ کے فائنل کے مہینے دسمبر 2022ء میں میسی کے آبائی صوبے میں پیدا ہونے والے ایسے بچوں کی تعداد 49 رہی جن کی لیونل یا لیونیلا کے نام سے رجسٹریشنز ہوئیں اور یہ اضافہ ستمبر کے مقابلے میں 700 فیصد ہے۔

لیونل میسی  روزاریو میں 24 جون1987 کو پیدا ہوئے تھے۔ فوٹو ٹوئٹر


واضح رہے کہ اعداد و شمار کے مطابق نومولود میں سے 22 کا تعلق میسی کے آبائی شہر روزاریوں سے جبکہ 20 کا تعلق سینٹافی سے اور 7 کا تعلق دیگرعلاقوں سے ہے۔
قبل ازیں 2014ء میں روزاریو شہر کے حکام نے مبینہ طور پر والدین کو بچوں کا نام 'میسی' رکھنے پر پابندی عائد کر دی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ صرف ایک ہی نام مردم شماری کے کارکنوں کیلئے مسئلے کا باعث بنے گا۔