سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر آگئی

Jan 06, 2023 | 09:00:AM
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیکرٹریٹ میں تعینات افسروں کو ملنے والے بنیادی تنخواہ کے مساوی 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس کو برقرار رکھنے سے انکار کر دیا ہے
کیپشن: سرکاری ملازمین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیکرٹریٹ میں تعینات افسروں کو ملنے والے بنیادی تنخواہ کے مساوی 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس کو برقرار رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ درست نہیں کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے وزارت خزانہ کے افسران کے احتجاج پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے افسران نے گزشتہ روز اسحاق ڈار کو وزارت میں روک 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس برقرار رکھنے اور اکانومسٹ سمیت دیگر سروس کیڈر افسران کو 100 فیصد کی بجائے 150 فیصد الاؤنس دینے کی سفارش کی۔

وزیر خزانہ نے کہا احتجاج کرنا ہے تو کریں لیکن یہ فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا اور سب کو 100 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس ملے گا، 150 فیصد الاؤنس دینے کا فیصلہ غلط کیا گیا ہے۔