ہندو سمادھی کی مسما ری سے پاکستان کی امن پسندی کو نقصان پہنچا، چیلا را م 

Jan 06, 2021 | 18:24:PM
 ہندو سمادھی کی مسما ری سے پاکستان کی امن پسندی کو نقصان پہنچا، چیلا را م 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلا را م نے کہا ہے کہ ہندو سمادھی کو مسمار کرنے کے واقعہ سے تمام پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔
 تفصیلا ت کے مطا بق  ایک بیان میں چیلا رام کاکہنا تھا کہ یہ واقعہ پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے ۔ سمادھی ہندووں کا ایک مقدس مقام اور بڑا تیرت یاترا استھان ہے۔ ہر عبادت گاہ خدا کا گھر ہوتی ہے۔ چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن نے مزید کہا کہ سمادھی کی بے حرمتی سے ہندو برادری کے مذہبی جذبات کو سخت ٹھیس پہنچی ہے۔ اس واقعہ سے پاکستان کے بقائے باہمی اور امن پسندی کے تشخص کو نقصان پہنچا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق یہ مندر نئے سرے سے تعمیر ہو گا، سپریم کورٹ کے فوری نوٹس لینے پر شکرگزار ہیں۔ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے عنقریب ایک جامع پالیسی لائیں گے۔