انتظامیہ کی نا اہلی، سیوریج کا گندہ پانی رہائشیوں کیلئے در د سر بن گیا

Jan 06, 2021 | 16:10:PM
انتظامیہ کی نا اہلی، سیوریج کا گندہ پانی رہائشیوں کیلئے در د سر بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے گارڈن میں گزشتہ کئی روز سے سیوریج کا گندہ پانی علاقہ مکینوں کی پریشانی کا سبب بن رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سڑک پر بدبو دار پانی جمع ہونے سے نہ صرف ٹریفک جام کے مسائل بڑھ رہے ہیں بلکہ دکانداروں کا کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے ۔انتظامیہ کی نا اہلی کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشیوں کیلئے درد سر بن گئی ، آئے روز علاقے کے گٹر بند ، سوریج کا بدبو دار پانی ، علاقہ مکینوں کو اذیت مین مبتلاء کردیتا ہے۔کئی کئی روز ہوجاتے ہیں مگر سڑکوں سے سیوریج کا پانی صاف نہیں کیا جاتا۔

واضح رہے کہ سیوریج کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ  کیساتھ کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے۔علاقہ مکین کہتے ہیں متعدد بار شکایت کرچکےہیں، مگرانتظامیہ سننے کو تیار ہی نہیں ،، جب تک علاقے کا پرانا ، بوسیدہ سیوریج سسٹم تبدیل نہیں کیا جاتا تب تک علاقے میں یہ مسائل جنم لیتے رہے گے۔