نور عالم خان یا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ساجد نواز ، کون ووٹرز کی کسوٹی پر پورا اترے گا ؟

Feb 06, 2024 | 23:32:PM
نور عالم خان یا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ساجد نواز ، کون ووٹرز کی کسوٹی پر پورا اترے گا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین) پاکستان تحریک انصاف  سے منحرف ہونے کے بعد جمعیت علمائے اسلام میں آنے والے نو رعالم خان اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ  آزاد امیدوار ساجد نواز  کے درمیان  تگڑا مقابلہ  ہونے  کی توقع ہے ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 28 میں دونوں امیدوار ایک دوسرے کے سامنے آ چکے ہیں دونوں جانب سے  ووٹرز کے دل میں جگہ بنانے اور انہیں اپنی جانب راغب کرنے کیلئے خوب جدوجہد جاری ہے۔

قومی اسمبلی  کے حلقہ این اے 28 کی بات کی جائے تو  اس میں خیبر پختونخوا کے علاقے تحصیل شاہ عالم ،متھرا،میاں گجر،دامان ہندکی،دامان افغانی اور شیگی ہندکیان شامل ہیں ۔ 

امیدوار 

اس حلقے سے اہم امیدواروں کی بات کی جائے تو پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کرامت اللہ خان ، جماعت اسلامی  کے حشمت خان ، جمعیت علمائے اسلام  کے نور عالم خان ، تحریک لبیک پاکستان کے سید اللہ ،رابطہ جمعیت علمائے اسلام  کے ثناءاللہ ، تحریک جعفریہ کے محمد جان مھمند ، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ساجد نواز، عوامی نیشنل پارٹی  کے محمد فیاض خان  شامل ہیں ۔
ووٹرز 
اس حلقے کی کل آبادی 9 لاکھ 85 ہزار 67 ہے ، رجسٹرڈ ووٹرز کی بات کی جائے تو ان کی تعداد 3 لاکھ 96 ہزار 45 ہے ، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 835  اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 210 ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : امیر مقام بمقابلہ بابائے شانگلہ، کون مارے گا میدان ؟ٹکرکے امیدوار