سیاست میں نیا موڑ،تحریک نفاذفقہ جعفریہ سندھ کا پی پی کی حمایت کا اعلان

Feb 06, 2024 | 12:14:PM
سیاست میں نیا موڑ،تحریک نفاذفقہ جعفریہ سندھ کا پی پی کی حمایت کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)تحریک نفاذفقہ جعفریہ سندھ نے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا ۔

تحریک نفاذفقہ جعفریہ سندھ کے صدرعلامہ سید محمد علی شاہ زیدی اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پولیٹیکل سیل کے صدرسید زین رضا رضوی نے کہاہے کہ مرکزی قیادت کی ہدایت پرسندھ بھرمیں تحریک نفاذفقہ جعفریہ 8فروری کوعام انتخابات میں سندھ بھرمیں پیپلزپارٹی کے امیدواروں باالخصوص امیدوارقومی اسمبلی حلقہ 235 ،پی ایس 98 حاکم خان جسکانی،پی ایس 99پرمستی خان،پی ایس 97بشیربروہی کو بھرسپورٹ کرے گی۔

انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ،امیدوارقومی اسمبلی حلقہ235 آصف خان کے دفترکا دورہ کیا اوران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر،مختارفورس سندھ کے ڈپٹی کمانڈرسید وجہیہ حیدرزیدی،سادات زیدی، فرحان،سمیع دیگربھی موجود تھے،علامہ سید محمد علی شاہ زیدی،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پولیٹیکل سیل کے صدرسید زین رضا رضوی نے مرکزی قیادت کی ہدایت پرسندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کوسپورٹ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ملک کومعاشی محاذ پرجن حالات کا سامنا ہے نئی قیادت ہی اسے بحرانوں سے نکال سکتی ہے آزمائے ہوئے لوگوں کی بجائے نئی قیادت کوموقع ملنا چاہیئے۔

 پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات،امیدوارقومی اسمبلی حلقہ235 آصف خان نے اپنے دفترآمد اورتحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی حمایت پرمرکزی قیادت اورعلامہ سید محمد علی شاہ زیدی،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پولیٹیکل سیل کے صدرسید زین رضا رضوی کی حمایت پران کا شکریہ ادا کیااورکہاکہ آپ کی حمایت پراتحاد بین المسلمین کی فضا قائم ہوگی جس سے نہ صرف حلقے کوبلکہ پورے ملک کوفائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم اور اے این پی کے درمیان ایک اور نشست پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ

 آصف خان نے کہاکہ قومی اسمبلی کے حلقہ 235،پی ایس 98 پرہمارے امیدوارحاکم خان جسکانی،پی ایس 99پرمستی خان،پی ایس 97بشیربروہی اورپارٹی کی جانب سے حمایت پرشکرگذارہوں۔

 انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کا دس نکاتی منشورملک وقوم کومعاشی بحران سے نکالنے کی ضمانت ہے،8فروری کوپیپلزپارٹی ملک گیرکامیابی حاصل کرکے بلاول بھٹو کووزیراعظم بنائے گی موجودہ حالات میں بلاول بھٹو زرداری سے زیادہ بہترین وزارت عظمی کے لیے کوئی امیدوارنہیں ہے۔