پیاز دو،سامان لو

Feb 06, 2023 | 11:38:AM
پیاز دو،سامان لو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )فلپائن میں ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کے نتیجے میں پیاز کی قلت ہوگئی ہے۔اب فلپائن کے شہر منیلا کے ایک اسٹور پر پیاز کو بطورکرنسی استعمال کرتے ہوئے مختلف قسم کے گھریلو سامان فروخت کیے گئے۔

پین، شاور کیڈیز، ایئر فریشنرز، اور دیگر سامان ایک پیاز کی پرومو قیمت پر فروخت کیے گئے ۔کوئزون سٹی، شمال مشرقی منیلا میں جاپان ہوم سنٹر (JHC) برانچ کے اندر، 88 پیسو (تقریبا ڈی ایچ 6) اور اس سے کم کی تمام اشیاء ہفتہ کو ایک ایک پیاز کے ساتھ خریداجا سکتا ہیں۔

سیرامک ​​کے گلدانوں اور موم بتی ہولڈرز کا ایک شیلف بھی تھاجس کی قیمت ایک پیاز تھی۔'نئی کرنسی' کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تین اشیاء خریدی جا سکتی ہیں، اس لیے خریداروں کو تین تین پیازوں کے ساتھ آتے دیکھا گیا۔پیاز کی ادائیگی کرنے والوں کے لیے ایک علیحدہ قطار بنائی گئی تھی۔قطار میں ایک خاتون پین اور سٹینلیس شاور کیڈی پکڑے ہوئےکھڑی ہے جب کہ ایک نوجوان ایئر فریشنر کی ادائیگی کر رہا ہے۔ ایک لڑکے نے تین پیازکی قیمت ادا کر کے اپنی پسندیدہ چپس، چاکلیٹ ،بسکٹ اور ویفر رولز خریدے۔

فلپائن سال کے آغاز سے ہی ہر چیز کے لیے پیاز کی قیمت طےکر رہا ہے جب فلپائن میں سبزی کی قیمت 40 درہم فی کلو تک پہنچ گئی، جو گوشت اور چکن سے زیادہ مہنگی ہو گئی ہیں اس بحران نے فلپائنیوں کو سخت نقصان پہنچایا۔منیلا میں پیاز سے خریداری کرتے ہوئے پیاز چونکہ کیش کاؤنٹرمیں فٹ نہیں ہوتا اس لیے اس کے لیے کاؤنٹر کے ساتھ ایک علیحدہ ٹوکری رکھی ہوئی ہے جس میں اسے جمع کیا جارہا ہے۔

منیلا  کےلوگوں نےایک روزہ پیاز پروموشن کو چیک کیااور اسےفیس بک پر 'ٹو تھمبس اپ' کے ساتھ سراہا۔پیاز سے ادائیگی کا طریقہ بتاتے ہوئے، انہوں نے کہا: "پیاز کے ساتھ ادائیگی کرنے والے خریداروں سے کہا گیا کہ وہ ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے اپنے انگوٹھے کے نشان چھوڑ دیں۔"تمام ذخیرہ شدہ پیاز کمیونٹی پینٹری میں استعمال کیے جائیں گے،فلپائن میں، کمیونٹی پینٹری ایک ایسی جگہ ہےجہاں لوگ اپنی ضرورت کی چیزیں مفت لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک دلہن نےاپنی شادی کے موقع پر پھولوں کے گلدستے کے بجائے پیاز کا گلدستہ استعمال کیا اسی طرح اور ایک جوڑے نے شادی کی یادگار کے طور پر سبزی کا انتخاب کیا۔

یاد رہے کہ فلپائن میں فی کلوگرام پیاز کی قیمت 200 فلپائنی pesos سے بڑھ کر 600 pesos یا 11 ڈالرز (2756 پاکستانی روپے) تک پہنچ گئی ہے۔مگر اس قیمت پر بھی پیاز تک رسائی بہت مشکل ثابت ہورہی ہے۔