آج میڈیا کا جو حال ہے پہلےکبھی نہیں دیکھا، سابق گورنرمحمد زبیر

Feb 06, 2021 | 20:13:PM
آج میڈیا کا جو حال ہے پہلےکبھی نہیں دیکھا، سابق گورنرمحمد زبیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ آج میڈیا پر جو قدغن لگی ہوئی ہے کہ پہلی کبھی نہیں تھی لیکن جو ذمہ دار ہے قدغن لگانے کا اسکا کوئی نام نہیں لیتا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ آج میڈیا پر سب سے زیادہ قدغن لگی ہوئی ہے جو ذمہ دار ہے قدغن لگانے کا اس کا کوئی نام نہیں لے رہا ۔کون کسی صحافی کو اٹھا کر لے کر جاتا ہے ذمہ دار کون ہے۔ ہم نے اس طرح سے آزادی صحافت کے لئے کام نہیں کیا صحافت جو آج سفر کر رہی ہے حکمران اسکے ذمہ دار ہے کوئی ادارہ صحافت پر قدغن لگاتا ہے تو ذمہ دار عمران خان ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آ ج جوہم جدوجہد کررہے ہیں وہ آئین کی بالادستی ہ کے لئے ہے۔ آئین کو اگر بگاڑ دیا جائے تو ہم بات ہی نہیں کرسکتے ۔آئین پر ہماری بہت غلطیاں ہیں ہونگی ۔آج ہم پیچھے ہٹ گئے آئین کی بالا دستی سے تو پھر کیا حال ہو گا ۔کراچی میں مریم نواز شریف کے ساتھ ہونے والے واقعہ پر آرمی چیف نے نوٹس لیا، آج پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے تو آئین کے لئے آواز بلند کرنا ہوگی۔ ہمارے پاس آواز بلند کرنے کے لئے میڈیا ہے تاہم اس پر قدغن لگی ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بھی آج بولنے کی مکمل آزادی ہونی چاہئے، جو ہم کہتے ہیں وہی میڈیا پر ہو۔ انکا کہنا تھا کہ لائرز کی موونٹ میں بھی اتنا برا سلوک میڈیا کے ساتھ نہیں ہوا جتنا برا سلوک آج ہورہا ہے ہم آج آئین کے مطابق میڈیا کی آزادی کی بات کرتے ہیں۔ آئین کے مطابق ہر کسی کو اس کا حق ملنا چاہئے۔