کورونا کے خاتمے کا مشن۔۔ ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل جاری !!!

Feb 06, 2021 | 13:24:PM
کورونا کے خاتمے کا مشن۔۔ ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل جاری !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں تیسرے روز 2 ہزار 645 فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ہیلتھ پروفیشنلز کو بھی کرونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ میو، جناح، سروسز کے بعد شہر کے مزید تین بڑے تدریسی ہسپتالوں میں کرونا ویکسین کا آغاز ہوگیا۔ چلڈرن ہسپتال، لاہور جنرل ہسپتال اور پی آئی سی میں بھی آج کرونا ویکسین کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر مسعود صادق نے کرونا ویکسین لگوا کر مہم کا افتتاح کیا۔ چلڈرن ہسپتال میں 4 ہزار ہیلتھ پروفیشنلز کو کرونا ویکسین لگائے جائے گی۔ لاہور جنرل ہسپتال میں 6 ہزار ہیلتھ پروفیشنلز کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی جبکہ پی آئی سی میں 3 ہزار ہیلتھ پروفیشنلز کو کرونا ویکسین لگے گی۔

 ذرائع کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں بھی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ۔ مجموعی طور پر اب تک 7 ہزار 349 ورکرز کو ویکسین لگی ۔خالق دینا ہال میں 619، جناح ہسپتال میں 233 ورکرز کو ویکیسن لگائی گئی۔ ڈاؤ ہسپتال میں 190، قطر ہسپتال میں 158 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگی۔ سندھ گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال میں 72، لیاقت آباد ہسپتال میں 72، نیو کراچی ہسپتال میں 97، سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی میں 262 ورکرز کو ویکسین لگائی گئی۔ ضلع ملیر میں 458، جامشورو 115، شہید بینظیر آباد میں 415 ویکسین لگیں۔