سینیٹ الیکشن: زیادہ نشستیں لینے کیلئے حکمت عملی، گورنر اور وزیر اعلی کی میٹنگ

Feb 06, 2021 | 12:58:PM
سینیٹ الیکشن: زیادہ نشستیں لینے کیلئے حکمت عملی، گورنر اور وزیر اعلی کی میٹنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دنیا24 نیوز) سینیٹ انتخابات میں زیادہ نشستیں لینے کیلئے حکمت عملی کی تیاری کر لی گئی، گور نر اور وزیراعلٰی پنجاب کی اہم بیٹھک ہوئی۔ وزیر قانون راجہ بشارت اور معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرورنے کہا ہے  کہ صوبائی وزراء کو بھی اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطوں کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ اتحادیوں کیساتھ ملکر سینیٹ انتخابات میں مخالفین کو سر پرائز دیں گے، پارٹی قیادت جن بھی امیداروں کو فائنل کر یگی ان کو کامیاب کروائیں گے، سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن ووٹ چوروں کی حمایتی بن چکی ہے، پی ڈی ایم جتنی مر ضی دھمکیاں دے لے وزیراعظم عمران خان ہی رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کو ہر محاذ کی طرح سینیٹ میں بھی بھرپور شکست دیں گے، تمام اراکین اسمبلی پارٹی پالیسوں کے ساتھ متحد کھڑے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑ ھ رہا ہے، اپوزیشن کو مایوسی کے سوا پہلے کچھ ملا ہے اور نہ ہی آئندہ ملے گا۔