پاک بھارت بارڈر پر پھنسے جوڑے نے بچے کا نام ''بارڈر ''رکھ دیا

Dec 06, 2021 | 21:42:PM
بارڈر نام رکھ دیا
کیپشن: بالم رام اپنےبیٹے بارڈر کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاک بھارت واہگہ اٹاری بارڈر پر پھنسے پاکستانی جوڑے نے بچے کی پیدائش پر اس کا نام ہی بارڈررکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر راجن پور سےتعلق رکھنے والا جوڑا نیمبو بائی اور بالم رام بھارت میں اپنے اہلخانہ سے ملنے گئے واپسی پر کاغذات نامکمل ہونے کی وجہ سے بارڈر پر پھنس گئے جہاں ان کا بچہ پیدا ہوا ۔بارڈر پر پھنسے ہونے کی وجہ سے جوڑے نے اپنے بچہ کانام ہی بارڈ ر رکھ دیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں:شادی سے بچا ہوا کھانا غریبوں میں بانٹتی خاتون کی سوشل میڈیا پر دھوم
بالم رام نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ لا ک ڈاؤن سے قبل 98 دیگر شہریوں کے ساتھ اپنے رشتے داروں سے ملنے  اور  یاترا پر ہندوستان آئے تھے۔مطلوبہ دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے  اپنے ملک پاکستان واپسی پر مشکلات کا سامنا رہا جس کی وجہ سے  وہ فی الحال گھر نہیں جاسکتے تھے ۔بالم رام کے مطابق ان کے گھر 2 دسمبر کو بارڈر پر ہی بچے کی پیدائش ہوئی جس پر اس کا نام بھی بارڈر رکھا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور پاکستانی شہری لگا رام کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام بھارت رکھا گیا تھا، لگا رام 2020 میں اپنے بھائی سے ملنے ہندوستان کے شہر جودھ پور گیا تھا اور تا حال وطن واپس نہیں لوٹ سکا۔
یہ بھی پڑھیں:رحیم یار خان: غیرت کے نام پر 4خواتین قتل