بوڑھے شخص کے گھر سے 100 کے قریب مردہ بلیاں برآمد

Dec 06, 2021 | 19:35:PM
مردہ بلیاں برآمد
کیپشن: مردہ بلیاں فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی فرانس میں ایک معمر شخص کے گھر سے سوکے قریب مردہ بلیاں برآمد ہوئی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 81 سالہ فرانسیسی شخص نے مردہ بلیوں کو پلاسٹک اور لکڑی کے ڈبوں میں  بند کررکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی پارلیمنٹ میں منشیات کا استعمال۔۔شواہدمل گئے

جانوروں کے تحفظ کی ایک ایسوسی ایشن کے صدرکے مطابق بلیوں کو مار کر ڈبوں میں بند کیا گیا تھا ۔تاہم ان میں سے دو بلیاں زندہ حالت میں بھی تھیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب معمر شخص کی بھتیجی انکے کمرے میں پہنچی تو اسے مردہ بلیوں کا احساس ہوا جس کے بعد اس نے جانوروں کے تحفظ کی ایسوسی ایشن کو مردہ بلیوں کی موجودگی کے حوالے سے آگاہ کیا ۔معمر شخص کے کمرے سے بلیوں کے علاوہ گلہریوں اور چوہوں کی باقیات بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ کتے کا جبڑہ بھی ملا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 20 سے زیادہ ایسی بلیاں گھر میں پائی گئیں جو غذائی قلت کا شکار تھیں۔
ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق معمر شخص شاید ’نوح‘ سنڈروم نامی ذہنی بیماری کا شکار ہے
واضح رہے کہ نوح سنڈروم نامی بیماری میں انسان کو بڑی تعداد میں جانور اکھٹا کرنے کی عادت پڑجاتی ہے مگر  ان جانوروں کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنے کا احساس نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں:رحیم یار خان: غیرت کے نام پر 4خواتین قتل